محکمہ زراعت پنجاب کی گندم کی جڑی بوٹیوں کی تلفی سے متعلق سفارشات جاری

لاہور۔14جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی جڑی بوٹیوں کی تلفی سے متعلق سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی فصل میں چوڑے اور نوکیلے پت والی یعنی گھاس نما جڑی بوٹیاں اگتی ہیں لہذا ان کی مناسبت سے جڑی بوٹی ز ہر کا انتخاب کریں۔ پہلے پانی کے بعد چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کے لئے سفارش کردہ زہر استعمال کریں جبکہ دوسرے …

لاہور۔14جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی جڑی بوٹیوں کی تلفی سے متعلق سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کی فصل میں چوڑے اور نوکیلے پت والی یعنی گھاس نما جڑی بوٹیاں اگتی ہیں لہذا ان کی مناسبت سے جڑی بوٹی ز ہر کا انتخاب کریں۔

پہلے پانی کے بعد چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کے لئے سفارش کردہ زہر استعمال کریں جبکہ دوسرے پانی کے بعد نوکیلے پتے والی جڑی بوٹیوں کے لئے سپرے کی جائے۔ دونوں قسم کی جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے والی زہریں بھی میسر ہیں جو تقریبا 40 تا45 دن کی فصل پر کی جاسکتی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گندم کی فصل میں پائی جانے والی چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے پہلی آبپاشی کے بعد وتر حالت میں مخصوص زہر میں سفارش کردہ مقدار میں 100 تا 120 لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔اسی طرح جڑی بوٹی مارز ہروں کے سپرے کے لیے ٹی جیٹ یا فلیٹ فین نوزل استعمال کریں، سپرے کے بعد گوڑی یا باربیرو استعمال نہ کریں۔

جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کے لیے دوپہر کا وقت زیادہ موزوں ہے، تیز ہوا، دھند یا بارش کی صورت میں ہر گز سپرے نہ کریں۔ سپرے کے دوران کسی جگہ پر دوبار سپرے نہ کریں اور نہ ہی کھیت کی کوئی جگہ خالی رہنے دیں۔ترجمان کاکہنا ہے کہ سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارہ کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں، جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے جڑی بوٹی مار زہریں محکمہ زراعت(توسیع یا پیسٹ وارننگ) کے عملہ سے مشورہ کریں۔