محکمہ زراعت پنجاب کی گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے سفارشات جاری

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے سفارشات جاری کر دی ہیں ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ گندم کی فصل میں کھادوں کا متناسب استعمال فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے بہت ضروری ہے۔ آبپاش علاقوں میں گندم کی فصل کے لئے کمزور زمین میں دو بوری ڈی اے پی، دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی اوسط زمین میں ڈیڑھ بوری …

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے سفارشات جاری کر دی ہیں ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ گندم کی فصل میں کھادوں کا متناسب استعمال فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے بہت ضروری ہے۔

آبپاش علاقوں میں گندم کی فصل کے لئے کمزور زمین میں دو بوری ڈی اے پی، دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی اوسط زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، پونے دو بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکٹر استعمال کریں جبکہ زرخیز زمین کے لیے سوا بوری ڈی اے پی، ڈیڑھ بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ ڈالیں۔

ترجمان نےکہا کہ زنک سلفیٹ(33 فیصد) بحساب5 کلو گرام اور بورک ایسڈ(17 فیصد)بحساب2.5 کلو گرام فی ایکڑ بوائی کے وقت استعمال کرنے سے گندم کی پیداوار پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، فصل میں زنک سلفیٹ استعمال کی گئی ہو تو گندم کی فصل میں اس کا استعمال نہ کریں۔ گندم کے کاشتکارفاسفورس اور پوٹاش کھاد کی ساری مقدار اور نائٹروجن کھاد کی پہلی قسط بوقت بوائی استعمال کریں۔