محکمہ زراعت پنجاب کی گندم کی کٹائی،گہائی اور سنبھال سے متعلق سفارشات جاری

محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی کٹائی،گہائی اور سنبھال سے متعلق سفارشات جاری کر دیں ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار گندم کی کٹائی کا عمل فصل کے پوری طرح پکنے کے بعد شروع کریں۔ گندم کی کٹائی، گہائی اور سنبھال سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے۔

لاہور۔13اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی کٹائی،گہائی اور سنبھال سے متعلق سفارشات جاری کر دیں ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار گندم کی کٹائی کا عمل فصل کے پوری طرح پکنے کے بعد شروع کریں۔ گندم کی کٹائی، گہائی اور سنبھال سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران بے احتیاطی کرنے سے پیداوار میں 10 تا12فیصد تک نقصانات کا سامنا بھی کرنے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ کاشتکار گندم کی بروقت سنبھال کےلئے مزدوروں،ریپر،تھریشر،ٹریکٹر ترپال یا پلاسٹک چادر اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں۔کاشتکار گندم کی کٹائی سے قبل ٹیلی ویژن یا ریڈیو سے نشر ہونے والی موسمی پیشن گوئی کے مطابق انتظامات مکمل کریں۔

بارش ہونے کی صورت میں کٹائی گہائی روک دیں اور اس وقت تک دوبارہ شروع نہ کریں جب تک موسم ٹھیک نہ ہو جائے اور کٹائی شدہ گندم کو چادر یا ترپال سے فورا ڈھانپ دیں۔کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور سٹوں کا رخ ایک ہی طرف رکھیں۔کھلیان چھوٹے رکھیں اور اونچے کھیتوں میں لگائیں اور ان کے اردگرد کھائی ضرور بنائی جائے۔ جہاں تک ممکن ہو کٹائی ریپر یا کمبائن ہارویسٹر سے کریں۔ گندم کے کاشتکار کٹائی کے فورا بعد کھیت سے گندم گوداموں میں منتقل کر دیں۔گندم کی سٹوریج کیلئے ترجیحا نئی بوریاں استعمال کریں اور ان بوریوں کو دھوپ میں خشک کریں اور محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کا سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں تاکہ اس میں موجود کیڑے تلف ہو جائیں۔

مزید خبریں