محکمہ زراعت کا ملکی زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے فارمرز ڈے سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد۔ 27 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد اسرار احمدنے کاشتکاروں کو کپاس کی فصل کورس چوسنے والے والے کیڑوں سے بچائو کے لئے ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ اور نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے چک79تحصیل و ضلع فیصل آباد میں فارمرز ڈے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے …

فیصل آباد۔ 27 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد اسرار احمدنے کاشتکاروں کو کپاس کی فصل کورس چوسنے والے والے کیڑوں سے بچائو کے لئے ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ اور نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے چک79تحصیل و ضلع فیصل آباد میں فارمرز ڈے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کےلئے شعبہ پیسٹ وارننگ محکمہ زراعت فیصل آباد ریجن کے افسران کپاس کی کاشت کے علاقوں میں کاشتکاروں کے لئے میگا فارمرز ڈیز کا انعقاد کر رہے ہیں جبکہ کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ اور معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ زراعت توسیع، پیسٹ وارننگ اور کراپ رپورٹنگ سروس کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ افسران باہمی رابطہ میں اور ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں تاکہ کپاس کے کاشتکارو ں کی بہترفنی ر ہنمائی کی جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں افسران اور عملہ متحرک کردار ادا کر رہا ہے جبکہ جدید آن لائن ایپلی کیشن کے استعمال سے کپاس کی فصل پر حملہ آور ہونےوالے کیڑوں کی صحیح تعداد اور فصلوں پر حملہ کی شدت اور فیلڈ سٹاف کی مؤثر مانیٹرنگ بھی ممکن بنائی گئی ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو کپاس کی فصل کی بہتر دیکھ بھال کے لئے زرعی سفارشات بارے آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے موسم گرم اور خشک ہے جس کی وجہ سےکپاس کی فصل پر تھرپس مائیٹس اور سفید مکھی کا حملہ نوٹ کیا گیا ہے لہٰذاکاشتکار ان رس چوسنے والے والے کیڑوں کی صحیح تعداد کا پتہ لگانے کے لئے ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے کی صورت میں زرعی ماہرین کی مشاورت سے نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرم موسم میں فصل کی آب پاشی پر خصوصی توجہ دی جائے اورفصل کوسپرے کا عمل صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کیا جائے۔

زراعت آفیسرمحمد بلال نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ موسمی پیشگوئی کو مدنظر رکھ کر فصل کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بدلتے موسمی حالات میں کپاس کی فصل میں رس چوسنے والے کیڑے سنڈیوں کے مقابلہ میں زیادہ نقصان دہ ہیں کیونکہ یہ کیڑے پتوں کا رس چوسنے کے علاوہ اپنے جسم سے لیس دار مادہ خارج کرتے ہیں جس میں بعد ازاں سیاہ ا لی لگ جاتی ہے جس سے پتوں میں ضیائی تالیف کا عمل رک جاتا ہے اور پودوں کی بڑھوتری متاثر ہونے کی وجہ سے پیداوار میں خاطر خواہ کمی ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ان رس چوسنے والے کیڑوں کے بروقت انسداد کے لئے زرعی افسران و فیلڈ عملہ سے قریبی رابطہ رکھیں۔ سیمینار کے بعد افسران و فیلڈعملہ نے کاشتکاروں کی فصلوں بالخصوص کپاس اور باغات کا معائنہ بھی کیا۔

مزید خبریں