محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو فوری طور لوبیا کی کاشت شروع کرنے کا مشورہ

فیصل آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لوبیا کی کاشت فوری شروع کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کے وسط سے جون تک لوبیے کی کاشت انتہائی مفید اور خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد اقبال نے بتایاکہ لوبیا کو عام طور پر چارے کیلئے کاشت کیا جاتا ہے کیونکہ اس کا چارہ انتہائی لذیز ہونے …

فیصل آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لوبیا کی کاشت فوری شروع کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کے وسط سے جون تک لوبیے کی کاشت انتہائی مفید اور خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد اقبال نے بتایاکہ لوبیا کو عام طور پر چارے کیلئے کاشت کیا جاتا ہے کیونکہ اس کا چارہ انتہائی لذیز ہونے کے ساتھ ساتھ ذود ہضم بھی ہوتا ہے جو گائیوں او ر بھینسوں میں خاص طور پر بے حد مفید اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں بھی معاونت کرتاہے۔

انہوں نے کہاکہ لوبیے کی پھلیوں کو سبزی کے طور پر جبکہ اس کے پکے ہوئے دانوں کو دال کے طور پر بھی پکا کر کھایا جاتا ہے جو ذائقے میں بہت لذت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار فوری طور پر لوبیے کی فصل کی کاشت کا آغاز کر دیں اور اس کیلئے ذرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے تاکہ بہتر پیداوارحاصل ہو سکے۔

مزید خبریں