نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔
محکمہ زراعت کی باغبانوں کو کاغذی لیموں و میٹھے کی برداشت کے بعد کھادوں کے استعمال کی سفارش

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹر عامر صدیق نے کہاکہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد ایک کلو یوریا،ایک کلو ڈی اے پی، ایک کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلاؤ کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔








