محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں اور باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کا عمل بروقت شروع کریں تاکہ بہتر پیداوار اور معیاری پھل حاصل کیے جا سکیں
محکمہ زراعت کی باغبانوں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی بروقت برداشت شروع کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔14جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں اور باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کا عمل بروقت شروع کریں تاکہ بہتر پیداوار اور معیاری پھل حاصل کیے جا سکیں۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کے بعد ہر پودے کو ایک کلو گرام یوریا، ایک کلو گرام ڈی اے پی اور ایک کلو گرام پوٹاش ضرور دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کھاد پودے کے تنے سے اس کے پھیلاؤ کے برابر دائرے میں ڈالنے سے غذائی اجزاء مؤثر انداز میں جڑوں تک پہنچتے ہیں اور پودوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے پودے لگانے کے لیے تین مربع فٹ کے گڑھے کھود کر انہیں دو ہفتوں تک کھلا چھوڑ دیا جائے تاکہ مٹی بہتر طور پر تیار ہو سکے۔ بعد ازاں گڑھوں میں اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد شامل کرکے پودے لگائے جائیں، جس سے پودوں کی افزائش اور ابتدائی بڑھوتری میں نمایاں بہتری آتی ہے۔ترجمان نے باغبانوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ترشاوہ پھلوں کے باغات کی بروقت دیکھ بھال اور متوازن کھادوں کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ بہتر پیداوار اور اعلیٰ معیار کے پھل حاصل کیے جا سکیں۔







