لاہور۔26جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق مکئی 20 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے، مکئی کی سال میں دو فصلیں ہوتیہیں، پہلی بہار یہ مکئی اور دوسری موسمی مکئی کہلاتی ہے۔ بہاریہ مکئی کا وقت کاشت21 جنوری تا28 فروری ہے۔ کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ 1898، ایف ایچ 1046، ایف ایچ 988، وائی ایچ5427ا ور وائی ایچ5482،وائی ایچ 5561، وائی …
محکمہ زراعت کی بہاریہ مکئی کی کاشت سے متعلق سفارشات جاری

مزید خبریں
لاہور۔26جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق مکئی 20 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے، مکئی کی سال میں دو فصلیں ہوتیہیں، پہلی بہار یہ مکئی اور دوسری موسمی مکئی کہلاتی ہے۔ بہاریہ مکئی کا وقت کاشت21 جنوری تا28 فروری ہے۔
کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ 1898، ایف ایچ 1046، ایف ایچ 988، وائی ایچ5427ا ور وائی ایچ5482،وائی ایچ 5561، وائی ایچ 5568 اوروائی ایچ 5560کی کاشت کریں جبکہ مکئی کی عام منظور شدہ اقسام میں گوہر19، ساہیوال گولڈ، سمٹ پاک، پاپ1، سویٹ1 اور ملکہ2016شامل ہیں۔
بارانی علاقوں میں جہاں آبپاشی کا خاطر خواہ انتطام نہیں ہوتا وہاں مکئی کی عام کاشت نسبتا بہتر رہتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے شرح بیج 8 تا10 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں جس کی روئیدگی90 فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔








