محکمہ زراعت کی بہاریہ کمادکیلئے بیج کے انتخاب بارے سفارشات جا ری

لاہور۔23فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں جو بہاریہ کمادکیلئے بیج کے انتخاب بارے سفارشات جا ری کردی ہیں۔ ترجمان کے مطابق کماد کی اچھی پیداوار کے لیے اچھے نکاس والی بھاری میرا زمین نہایت موزوں ہے،البتہ میرا اور ہلکی میرازمین پر بھی اسکی کاشت ہو سکتی ہے بشرطیکہ حسب ضرورت موزوں پانی دستیاب ہو۔ کماد کے کاشتکار سابقہ فصل یعنی دہان اور کپاس وغیرہ کی برداشت کے بعد …

لاہور۔23فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں جو بہاریہ کمادکیلئے بیج کے انتخاب بارے سفارشات جا ری کردی ہیں۔ ترجمان کے مطابق کماد کی اچھی پیداوار کے لیے اچھے نکاس والی بھاری میرا زمین نہایت موزوں ہے،البتہ میرا اور ہلکی میرازمین پر بھی اسکی کاشت ہو سکتی ہے بشرطیکہ حسب ضرورت موزوں پانی دستیاب ہو۔

کماد کے کاشتکار سابقہ فصل یعنی دہان اور کپاس وغیرہ کی برداشت کے بعد روٹا ویٹریا ڈسک ہیرو چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیں۔ اس کے بعد 2 مرتبہ کر اس چیزل ہل ضرور چلائیں۔ پھر 3،4 مرتبہ عام ہل چلا کر زمین کو بھر بھرا کرلیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گنے کی کاشت کھیلیوں میں کرنے کے لیے ہموار زمین کو گہرا اہل چلا کر اور مناسب تیاری کے بعد سہا گہ دیں اور پھر رجر کے ذریعے10 تا12 انچ گہری کھیلیاں 4 فٹ کے فاصلہ پر بنائیں۔ہمیشہ صحت مند بیج کا انتخاب کریں۔

بیج بناتے وقت بیمار اور کمزور گنے چھانٹ کر نکال لیں۔سموں پر کھوری یا سبز پتوں کا غلاف نہیں ہونا چاہیے وگرنہ اگائو متاثر ہوتا ہے اور دیمک لگنے کا احتمال بھی بڑھ جاتا ہے۔بیج کو محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے پھیپھوندی کش زہر کے محلول میں25 تا30 منٹ تک بھگو کر کاشت کریں۔

مزید خبریں