محکمہ زراعت کی دھان کی فصل کو گوبھ پر تیلے اور پھل کا اسپرے کرنے کی ہدایت

سمبڑیال۔ 16 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے اگیتی دھان کی فصل کاشت کرنے والے کسانوں کو گوبھ پر تیلے اور پھل کا اسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر فیلڈ آفیسر ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں دھان کی اگیتی یا موٹی قسم کی فصل پر تیلے کا حملہ زیادہ دیکھنے میں آیا ہے لہٰذا دھان کی فصل کو گوبھ پر آنے کے عمل کے …

سمبڑیال۔ 16 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے اگیتی دھان کی فصل کاشت کرنے والے کسانوں کو گوبھ پر تیلے اور پھل کا اسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر فیلڈ آفیسر ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں دھان کی اگیتی یا موٹی قسم کی فصل پر تیلے کا حملہ زیادہ دیکھنے میں آیا ہے لہٰذا دھان کی فصل کو گوبھ پر آنے کے عمل کے دوران تیلے اور فصل بڑھانے کا اسپرے کرنا بہت ضروری ہے ، اس سے فصل میں پیداواری صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ کے احکامات کے پیشن نظرمحکمہ زراعت کے کارکن روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں کا سروے کررہے ہیں اور کسانوں کو رہنمائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تیلہ ایک خطرناک بیماری ہے جو فصل کو تباہ کردیتی ہے اور کسان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔