محکمہ زراعت نے دھان کی فصل کی برداشت بارے سفارشات جاری کر دیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت فیصل آباد عدیل احمد نے بیان میں کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار کٹائی اس وقت شروع کریں جب اوپر والے سٹے پوری طرح پک چکے ہوں اور نیچے والے 2 تا 3 دانے ابھی ہرے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دانوں میں نمی کا تناسب 20 تا 22 فیصد ہوتا ہے …
محکمہ زراعت کی دھان کی فصل کی برداشت بارے سفارشات جاری

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے دھان کی فصل کی برداشت بارے سفارشات جاری کر دیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت فیصل آباد عدیل احمد نے بیان میں کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار کٹائی اس وقت شروع کریں جب اوپر والے سٹے پوری طرح پک چکے ہوں اور نیچے والے 2 تا 3 دانے ابھی ہرے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دانوں میں نمی کا تناسب 20 تا 22 فیصد ہوتا ہے اور بعد ازاں دانوں کو خشک کرنے کا بندوبست کریں جس سے ان کی نمی کا تناسب 12 تا 13 فیصد رہ جائے۔
انہوں نے بتایا کہ دھان کی برداشت اگر مشینی طریقے سے کرنی مقصود ہو تو ترجیحاً رائس ہارویسٹر (کبوٹا) یا سپرسیڈرز کا استعمال کریں۔ اگر رائس ہارویسٹر میسر نہ ہو تو ایسی مشین استعمال کریں جو دھان کی کٹائی کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کر سکے تاکہ کٹائی کے وقت دانے کم سے کم ٹوٹیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار دھان کی باقیات کی تلفی محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورےسے کریں اور دھان کے مڈھوں کو آگ ہرگز نہ لگائیں تاکہ سموگ سے بچا جاسکے۔







