فیصل آباد۔ 17 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو 30ستمبر تک پیاز کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی سے قبل زمین کو اچھی طرح تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار پیاز کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے وقت ایک سے ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ ڈال کر 75 سے 80 سینٹی میٹر …
محکمہ زراعت کی پیاز کی پنیری کو 30ستمبر تک تیار کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 17 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو 30ستمبر تک پیاز کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی سے قبل زمین کو اچھی طرح تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار پیاز کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے وقت ایک سے ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ ڈال کر 75 سے 80 سینٹی میٹر کے فاصلے پر کھیلیاں بنا لیں اور پودے کھیلیوں کے دونوں اطراف 10سینٹی میٹر کے فاصلے پر لگانے کے بعد آبپاشی کاسلسلہ شروع کردیں۔
انہوں نے بتایاکہ فصل کو سات سے آٹھ دن کے وقفہ سے مسلسل تین مرتبہ پانی لگانا چاہیے تاہم اس کے بعد آبپاشی کاوقفہ بڑھایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پنیری کی منتقلی کے 20 سے25 روز بعد کھیتوں میں ایک بوری امونیم سلفیٹ یا آدھی بوری یوریا کھاد فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کر دینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کھیت میں نرسری کی منتقلی سے پہلے اسے پانی کی فراہمی روک دینی چاہیے تاکہ نرسری سخت جان ہو جائے اور پنیری کھیت میں منتقل کرتے وقت اس کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔








