محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو بند گوبھی کی فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

فیصل آباد۔ 04 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کےلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ہفتے کے وقفے سے 2سے 3مرتبہ پانی دیا جائے جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن …

فیصل آباد۔ 04 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کےلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے ۔

محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ہفتے کے وقفے سے 2سے 3مرتبہ پانی دیا جائے جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کر دیا جائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کےلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہیے تاکہ فصل کا اگاؤ متاثر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظر آئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت، پانی، کھادوں، سپرے کا ضیاع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کےلئے کسی بھی وقت محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کیا جا سکتا ہے۔

 

مزید خبریں