فیصل آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پیاز کی پنیری رواں ماہ جنوری کے دوران کھیتوں میں منتقل کر دیں نیز پنیری کی منتقلی سے قبل پانی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ نرسری سخت جان ہو جائے تاہم پودے آسانی سے نکلنے کیلئے پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سے 2گھنٹے قبل اچھی طرح پانی دے دینا چاہیے۔ …
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو رواں ماہ پیاز کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی سفارش

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پیاز کی پنیری رواں ماہ جنوری کے دوران کھیتوں میں منتقل کر دیں نیز پنیری کی منتقلی سے قبل پانی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ نرسری سخت جان ہو جائے تاہم پودے آسانی سے نکلنے کیلئے پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سے 2گھنٹے قبل اچھی طرح پانی دے دینا چاہیے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ پنیری کی جڑیں ٹوٹنے سے بچانا بھی اشد ضروری ہے کیونکہ جڑ ٹوٹنے کی صورت میں پنیری کے پھلنے پھولنے کے امکانات انتہائی معدوم ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو یہ بھی تاکید کی کہ وہ زمین کی تیاری کیلئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد میں 2مرتبہ کلٹی ویٹر چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکار کسی قسم کی مشکل محسوس کریں تو وہ ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رجوع کر سکتے ہیں۔








