محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

سیالکوٹ ۔ 18 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو پیٹھا کدو کی پچھیتی کاشت رواں ماہ مکمل کرلیں اور کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین کاانتخاب کریں تاکہ اچھی پیداوار حاصل کرکے بہتر مالی منافع حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ پیٹھا کدو کی پچھیتی فصل کی کاشت کامناسب وقت وسط اگست تک ہوتا ہے تاہم اسے اگست کے آخر تک بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشت سے قبل زمین کو 8 سے دس ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل اور سہاگہ چلائیں تاکہ زمین اچھی طرح تیارہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ 1/4 میٹر کے فاصلے پرنشان لگا کرپٹڑیاں بنا تے ہوئے نشان کے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر کے فاصلے پرفی ایکڑ 3 بوری سپر فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ بھی بکھیر دیں اور کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے نمائندوں سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔