محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فیصل آباد۔ 29 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عدیل احمدنے کہا کہ کالی زیری کی کاشت جولائی کے آغاز پر شروع کر کے وسط اگست تک مکمل کر تے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نےبتایا کہ کالی زیری کی کاشت کیلئے زمین کو 5سے6مرتبہ ہل و سہاگہ چلا کر اچھی طرح تیار کر یں ۔انہوں نے کہا کہ زمین کی ذرخیزی کیلئے 10سے12گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین میں اچھی طرح ملا ئیں ۔انہوں نے کہاکہ کالی زیری کی کاشت کیلئے شرح بیج اڑھائی سے3کلو گرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت میں ڈیڑھ سے2 فٹ کے فاصلے پر کھیلیا ں بنا کر ان کے سروں پر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں اور بروقت آبپاشی کریں۔ اس ضمن میں مزید معلومات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں