فیصل آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے لہٰذا کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کاشتکاروں سے کہاکہ جب گندم کاپودا سٹہ نکال رہا ہو تو کسان بھائیو ں کو چاہیے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کوایک بوری یوریا …
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گندم کی فصل پرسٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کی ہدایت
فیصل آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے لہٰذا کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے کاشتکاروں سے کہاکہ جب گندم کاپودا سٹہ نکال رہا ہو تو کسان بھائیو ں کو چاہیے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کوایک بوری یوریا کھاد لازمی ڈالیں نیز زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے یو ریا کھاد کی بوری کو جہاں کھال سے پانی کھیت میں جاتا ہے وہاں اس جگہ رکھ دیں اس طرح وہ کھاد اس پانی میں حل ہو کرپورے کھیت میں چلی جائیگی اور ساری فصل کو اس سے تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ اس کھادکو دینے کا فائدہ یہ ہو گا کہ سٹہ مضبوط نکلے گا اور دانہ موٹا ہو گا اس طرح گندم کی پیداوار زیادہ ہو گی تو کسان خو شحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان خوشحال ہو گا تو ملک میں بھی نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کوبھی احسن انداز میں پورا کیاجاسکے گا۔









