اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کماد کے کاشتکار وں کو گڑوؤں کے تدارک کے لئے فوری دانے دار زہروں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ زراعت کی کاشتکار وں کو گڑوؤں کے تدارک کے لئے فوری دانے دار زہروں کا استعمال کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 19 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کماد کے کاشتکار وں کو گڑوؤں کے تدارک کے لئے فوری دانے دار زہروں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کماد کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے توسیعی کارکنان کے مشورے سے مناسب زہروں کااستعمال کریں تاکہ گڑوؤں کے باعث کماد کی فصل کو بڑے نقصان سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کماد کے کاشتکاروں کو 10 سے 12 دن کے وقفہ سے آبپاشی کرتے رہنا چاہیے تاکہ فصل کو پانی کی کمی نہ آئے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار پانی کی کمی کی صورت میں ایک کھیلی چھوڑ کرآبپاشی کریں اور اگلے پانی پر صرف چھوڑی ہوئی کھیلیوں کو پانی لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ بہاریہ کماد کو نائٹروجن کھاد کی آخری قسط و تیسری خوراک جون کے آخر ی عشرے میں ڈالی جائے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زیادہ کھاد بھی ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت کی خدمات یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔








