محکمہ زراعت کی کماد اور آلوکی فصل کوکورے سے بچائو کے لئے سفارشات جاری

لاہور۔13جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ دسمبر سے جنوری کے آخر تک کورے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، کماد کی فصل پر کورے کے شدید حملے کی صورت میں وزن کم ہو جاتا ہے ۔کورے کی وجہ سے کماد کے (آنکھیں)بھی متاثر ہوتی ہیں اور ان کے پھوٹنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے آئندہ فصل کے بیج میں کمی واقع …

لاہور۔13جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ دسمبر سے جنوری کے آخر تک کورے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، کماد کی فصل پر کورے کے شدید حملے کی صورت میں وزن کم ہو جاتا ہے ۔کورے کی وجہ سے کماد کے (آنکھیں)بھی متاثر ہوتی ہیں اور ان کے پھوٹنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے آئندہ فصل کے بیج میں کمی واقع ہوتی ہے لہذا کماد کے کاشتکاربیج کی تیار کی گئی فصل کو کورے سے بچانے کے لئے آبپاشی کرنے کے ساتھ گوڈی سے ہرکز نہ کریں ، ترجمان نے مزید کہا ہے کہ آلو کی فصل کا کورے اور سردی سے شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے جس سے آلو کی فصل کے پتوں کے کنارے کالے ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔

کاشتکار محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو غور سے سنیں اور کورے کی راتوں کو ہلکی آبپاشی کریں اور فصل کے گرد ہلکی دھونی کریں، اگر آلو کی فصل کورے سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتو اس پر محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے گروتھ ریگولیٹرز سپرے کیے جاسکتے ہیں۔ آلو اور کماد کی فصلات چند روز تک کہر برداشت کر سکتی ہیں مگر مسلسل کورا پڑنے پر ان کا تحفظ ضروری ہو جاتا ہے ورنہ کماد اور آلو کی فی ایکڑ پیداوار متاثر ہوتی ہے۔