محکمہ زراعت کی کپاس کولیف کرل وائرس سے بچانے کےلئے ایک ایکڑ میں 80سے90کارڈ لگانے کی ہدایت
محکمہ زراعت کی کپاس کولیف کرل وائرس سے بچانے کےلئے ایک ایکڑ میں 80سے90کارڈ لگانے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 02 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار فصل کو لیف کرل وائرس اور سفید مکھی کے حملے سے بچانے کےلئے ایک ایکڑ میں 80 سے 90 کارڈ لگا ئیں، ایک کارڈ پر 20سے25انڈے ہونا بھی ضروری ہیں۔ یہ بات ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی فوری طور پر یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ پتہ مروڑ وائرس سے بچاؤ اور سفید مکھی پر مؤثر کنٹرول کےلئے سورج نکلنے سے قبل یا زیادہ سے زیادہ سورج نکلنے کے ایک گھنٹہ بعد تک سپرے کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس کے انسداد کےلئے کیڑے مار زہروں کے علاوہ حیاتیاتی انسداد کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہاکہ کپاس کا پتہ مروڑ وائرس سفید مکھی کے ذریعے پھیلتاہے جبکہ کرائی سوپر لا ایک انتہائی مفید کیڑاہے جو سفید مکھی کے بچوں کو کھا کر اس کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کا پیش خیمہ ثابت ہو رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔







