محکمہ زراعت کی کپاس کے کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس سے بچاؤ کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کی سفارش

فیصل آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی):پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت نے کپاس کی کاشت کے علاقوں میں اکا دکا مقامات پرکپاس کی فصل میں پیسٹ سکاؤٹنگ کے دوران پتہ مروڑ وائرس کی موجودگی کی علامات پر کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس سے بچاؤ کیلئے بروقت حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ کے ماہرین کے مطابق جنوبی پنجاب کے کپاس …

فیصل آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی):پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت نے کپاس کی کاشت کے علاقوں میں اکا دکا مقامات پرکپاس کی فصل میں پیسٹ سکاؤٹنگ کے دوران پتہ مروڑ وائرس کی موجودگی کی علامات پر کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس سے بچاؤ کیلئے بروقت حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ کے ماہرین کے مطابق جنوبی پنجاب کے کپاس کی کاشت کے بعض علاقوں میں بارشیں کم ہونے، شدید گرمی، حبس اور بعض مقامات پر خشک سالی کے باعث کپاس کی فصل پر پتہ مروڑ وائرس کے حملہ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماہرین زراعت کے علاوہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف بھی ہر گاؤں کی سطح پر پتہ مروڑ وائرس کے خلاف موثر اقدامات کر رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کو یقینی بنائیں اور سفید مکھی کے کنٹر ول کیلئے ایک ہی قسم کا زہر بار بار استعمال کرنے سے گریز کریں۔

 

مزید خبریں