ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکار فصل کی حالت،موسم اور پانی کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 25 مارچ تک آخری آبپاشی مکمل کر لیں۔تاہم موسم گرم ہونے یا فصل ہری بھری ہونے کی صورت میں یا پچھیتی کاشتہ گندم کو اس کے بعد بھی محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے پانی لگایا جا سکتا ہے۔
محکمہ زراعت کی گندم کی بہتر نگہداشت بارے سفارشات جاری

مزید خبریں
لاہور۔18مارچ (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکار فصل کی حالت،موسم اور پانی کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 25 مارچ تک آخری آبپاشی مکمل کر لیں۔تاہم موسم گرم ہونے یا فصل ہری بھری ہونے کی صورت میں یا پچھیتی کاشتہ گندم کو اس کے بعد بھی محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے پانی لگایا جا سکتا ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ گندم کی فصل پر سست تیلے کے حملہ کی صورت میں زرعی زہریں ہرگز استعمال نہ کریں اور صرف ٹھنڈے پانی کا سپرے کریں۔کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو نکالنے کیلئے فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور اس بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر زمین میں دبا دیں۔کانگیاری سے متاثرہ کھیتوں میں پانی کا وقفہ بڑھا دیں۔ کاشتکار گندم کی فصل کی برداشت و سنبھال کیلئے ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیں۔








