محکمہ زراعت کے افسران کو جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے کاشتکاروں کی مؤثر رہنمائی کی ہدایت

فیصل آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت کے افسران کو جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے کاشتکاروں کی مؤثر رہنمائی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ محکمہ زراعت کے افسران کسانوں کو کھادوں کے متناسب استعمال کے بارے میں بھی تربیت فراہم کریں تاکہ فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوارکا حصول ممکن ہو سکے۔ شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت …

فیصل آباد۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت کے افسران کو جڑی بوٹیوں کی تلفی بارے کاشتکاروں کی مؤثر رہنمائی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ محکمہ زراعت کے افسران کسانوں کو کھادوں کے متناسب استعمال کے بارے میں بھی تربیت فراہم کریں تاکہ فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوارکا حصول ممکن ہو سکے۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا کہ حکومت زرعی ترقی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے جبکہ گندم، کماد، دھان، کپاس، سورج مکھی وغیرہ کی فصلات کی زیادہ سے زیادہ کاشت اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے فی ایکڑ زائد پیداوار کے حصول کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف مقامات پر فارمرز ڈیز کا انعقاد کریں تاکہ کسانوں کی رہنمائی کے علاوہ انہیں اپنے مسائل بیان کرنے اور اس کے حل کیلئے مشاورت میں مدد مل سکے۔