سرگودھا۔ 11 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سرگودھا کی جانب سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ڈویژن بھر میں آگاہی مہم جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سلانوالی کی جانب سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی ریلی میں محکمہ زراعت کے افسران، فیلڈ اسسٹنٹس، عملہ اور زرعی گریجویٹس سمیت زمینداروں اور کاشت کاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے …
محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید طریقہ کاشت سے آگاہی کے لیے ریلی کا انعقاد

مزید خبریں
سرگودھا۔ 11 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سرگودھا کی جانب سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ڈویژن بھر میں آگاہی مہم جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سلانوالی کی جانب سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی ریلی میں محکمہ زراعت کے افسران، فیلڈ اسسٹنٹس، عملہ اور زرعی گریجویٹس سمیت زمینداروں اور کاشت کاروں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر گندم کی بہتر پیداوار، تصدیق شدہ بیجوں کے استعمال، متوازن کھادوں، جدید زرعی مشینری اور بروقت کاشت کے حوالے سے پیغامات درج تھے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد شاہد حسین کی ہدایت پر ضلع بھر میں کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید طریقہ کاشت سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ امسال گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کسانوں کو تکنیکی رہنمائی فراہم کر رہی ہے تاکہ ہر ممکن طور پر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔
اس موقع پر زرعی ماہرین نے کسانوں، زمینداروں اور کاشتکاروں کو گندم کی نئی اقسام، موسمی حالات کے مطابق بیجوں کے انتخاب اور بیماریوں سے بچائو کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے عوام میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے اور کسانوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ زراعت سے رابطہ میں رہیں تاکہ گندم کی بہتر کاشت اور زیادہ پیداوارکے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔








