محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد نے مویشی پال حضرات س اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ترجمان محکمہ لائیو سٹاک ڈاکٹر فرحین کے مطابق موسمی پیش گوئی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متوقع تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔
محکمہ لائیوسٹاک کی بارشوں کے دوران مویشی پال حضرات سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 25 جولائی (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد نے مویشی پال حضرات س اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ترجمان محکمہ لائیو سٹاک ڈاکٹر فرحین کے مطابق موسمی پیش گوئی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متوقع تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جانوروں کو محفوظ اور خشک جگہ پر رکھا جائے، انہیں ہر وقت صاف پانی دستیاب ہو جبکہ خراب یا آلودہ چارہ استعمال کرنے سے گریز کیا جائے، اس کے علاوہ بارش کے پانی کے جمع ہونے سے بچنے کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں تاکہ جانور مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا جانوروں کی بیماری کی صورت میں فوری طور پر قریبی ویٹرنری ہسپتال یا محکمہ لائیو سٹاک کے متعلقہ عملے سے رابطہ کیا جائے تاکہ بروقت علاج اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ موسمی حالات کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اپنے قیمتی مویشیوں کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ بنائیں۔








