محکمہ لائیو سٹاک سرگودھا، 7 ہزار سے زائد کسانوں کو لائیو سٹاک کارڈز کے لیے رجسٹرڈ

سرگودھا ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک سرگودھا نے7 ہزار سے زائد کسانوں کو لائیو سٹاک کارڈز کے لیے رجسٹرڈ کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے اے پی پی سرگودھا کو خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدام کے تحت سرگودھا میں اب تک 7474 کسان لائیو سٹاک کارڈز کی سہولت کے لیے رجسٹرڈ ہو …

سرگودھا ۔ 08 دسمبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک سرگودھا نے7 ہزار سے زائد کسانوں کو لائیو سٹاک کارڈز کے لیے رجسٹرڈ کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے اے پی پی سرگودھا کو خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدام کے تحت سرگودھا میں اب تک 7474 کسان لائیو سٹاک کارڈز کی سہولت کے لیے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب بنک سے 732 کسانوں نے لائیو سٹاک کارڈ کی سہولت حاصل کر لی ہے۔

ڈاکٹر تنویر اشرف نے مزید بتایا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے لیے 845 کسانوں کے 7474 مویشی رجسٹر کیے گئے ہیں اور اُن کے جانوروں کو انیشی ایٹو کے تحت ٹیگ کیا گیا ہے۔ کارڈ ہولڈرز قریبی رجسٹرڈ لائیو سٹاک شاپ سے سلیج، ونڈا، منرل اور دیگر اشیاء حاصل کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کارڈ کے ذریعے کسانوں کو اس اقدام کے تحت 25 فیصد ادائیگی فوری مل سکتی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ہر کارڈ ہولڈر کسان اپنے کارڈ میں 540,000 روپے کا بیلنس رکھ سکے گا۔

 

مزید خبریں