محکمہ لائیو سٹاک کا مویشی پال حضرات کوپرانی توڑی کو نئی توڑی کے ساتھ ملا کر دینے کامشورہ
محکمہ لائیو سٹاک کا مویشی پال حضرات کوپرانی توڑی کو نئی توڑی کے ساتھ ملا کر دینے کامشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 07 اپریل (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات کو جانوروں کو توڑی کھلاتے ہوئے پرانی توڑی کو نئی توڑی کے ساتھ مکس کر کے دینے کامشورہ دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم نے بتایا کہ ویسے تو کوئی بھی خوراک ایک دم سے تبدیل نہیں کی جانی چاہیے تاہم اگر فارمرز کسی کمپنی کا بھی ونڈہ استعمال کر رہے ہیں اور کمپنی بدلنا چاہتے ہیں تو بھی 5سے 7دن میں تبدیل کریں کیونکہ ونڈے کے اجزا کا تناسب مختلف کمپنیوں میں مختلف ہوتا ہے اور یہی احتیاط اکثر کمپنیوں کے ونڈے کی پیکنگ پر بھی لکھی ہوئی ہوتی ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ گبھن جانوروں کو مزید کم مقدار سے شروع کریں اور نئی توڑی استعمال کریں تو کسی اچھی پروٹین والے چارے یا ونڈا سے مکس کر کے دیں نیزکم از کم 10سے 12دنوں میں پرانی سے مکمل طور پر نئی توڑی پر جانوروں کی خوراک تبدیل کریں۔
انہوں نے بتایاکہ اگر جئی کھلا رہے ہیں تو لوسرن برسیم پر آہستہ آہستہ تبدیل کریں اسی طرح جئی،لوسرن اور برسیم وغیرہ سے جوار اور باجرہ بھی تھوڑا تھوڑا تبدیل کر کے ایک چیز کم کرتے جائیں اور دوسری بڑھاتے جائیں۔








