محکمہ لائیو سٹاک کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات انتہائی قابلِ ستائش ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر

محکمہ لائیو سٹاک کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات انتہائی قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر نائیلہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

سرگودھا۔ 30 جون (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک کی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات انتہائی قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈاکٹر نائیلہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں لائیو سٹاک کے شعبے میں ترقی اور انقلاب لانے کے لئے انتہائی قابلِ قدر اقدامات کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ انٹرن شپ پروگرام کے تحت سرگودھا میں کل 13 درخواست دہندوں کو شفافیت اور میرٹ پر ایک سال کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا حصہ بنایا گیا جن میں 3 وٹرنری گریجویٹ اور 10 پیرا ویٹس کو پروگرام کے تحت سلیکٹ کر کے اُنھیں تعیناتی کے لیے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر نائلہ نے کہا کہ منتخب انٹرنیز کو بدستور 60 ہزار روپے اور 40 ہزار روپے فی کس معاوضہ دیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ محکمہ ہذا میں تمام تقرریاں میرٹ پر ہوئی جس کی مسلسل نگرانی ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے خود کی ہیں۔ لمپی سکن بیماری کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ اس بیماری کا وجود محض ایک افواہ کی صورت میں تھا لیکن اس کے باوجود بھی میں نے زاتی طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کسانوں سے مسلسل ملاقاتیں کیں اور خود تمام علاقوں کے دورے کئے۔ ڈاکٹر نائلہ نے کہا کہ اے پی پی ریاست کی سرکاری خبررساں ایجنسی ہے جس کی خبر رسانی ہمیشہ سے ہی مثبت اور مستند رہی ہے۔