فیصل آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی):ڈویژن بھر میں محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات اور سکول کے طلبہ و طالبات کیلئے موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے آگاہی مہم جاری ہے۔یہ موبائل ٹریننگ سکول بس ضلعی سطح پر مقرر کردہ شیڈول کے مطابق مختلف دیہی علاقوں میں جاتی ہے جہاں مقامی ویٹرنری ہسپتال کے عملے کے تعاون کے ساتھ وہاں …
محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات اور سکول کے طلبہ و طالبات کیلئے موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے آگاہی مہم جاری

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی):ڈویژن بھر میں محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی جانب سے دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات اور سکول کے طلبہ و طالبات کیلئے موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے آگاہی مہم جاری ہے۔یہ موبائل ٹریننگ سکول بس ضلعی سطح پر مقرر کردہ شیڈول کے مطابق مختلف دیہی علاقوں میں جاتی ہے جہاں مقامی ویٹرنری ہسپتال کے عملے کے تعاون کے ساتھ وہاں کے مقامی مویشی پال خواتین و حضرات اور سکول کے طلبہ و طالبات کو آڈیو ویڈیو ڈاکومینٹریز کے ذریعے جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف موضوعات پر آگاہی فراہم کی جاتی ہے جس میں سر فہرست موضوعات موسمی تبدیلی کے مطابق جانوروں کی دیکھ بھال، جانوروں میں بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کا شیڈو
،دیہی مرغبانی کی اہمیت، وزیراعلی پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے بارے میں معلومات، جانوروں کی متعدد بیماریوں بالخصوص گلٹی دار جلدی بیماری (لمپی سکن ڈزیز) کے بارے میں آگاہی، دودھ، انڈے اور گوشت کی غذائی اہمیت وغیرہ شامل ہیں۔ڈویژنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا کہنا ہے کہ موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے مویشی پال خواتین و حضرات کو جدید طریقوں سے جانوروں کی دیکھ بھال اور انہیں وبائی امراض سے بچا کر ان کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور اسی طرح انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں تربیتی پروگرام کے انعقاد سے نئی نسل میں جانوروں کی دیکھ بھال اور بہتر پیداوار حاصل کرنے بارے شعور کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔








