مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے متعدد اعلی افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے منگل کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے متعدد اعلی افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر رضوان ملک کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہیں، وہ اس وقت داخلہ ڈویژن میں سپیشل سیکرٹری کے …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے منگل کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے متعدد اعلی افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر رضوان ملک کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہیں، وہ اس وقت داخلہ ڈویژن میں سپیشل سیکرٹری کے طور پر تعینات تھے جبکہ گریڈ 21 کے افسر افتخار علی شلوانی کو تبدیل کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئی ہیں، افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تعینات تھے۔ اسی طرح گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر عامر احمد کو پاور ڈویژن سے ٹرانسفر کر کے داخلہ ڈویژن میں سپیشل سیکرٹری لگایا گیا ہے۔

مزید خبریں