مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں،محکمہ زراعت پنجاب

قصور۔15اکتوبر(اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

محمداکرم طاہر ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنے”اے پی پی“کو بتایا کہ موسم میں تبدیلی کے باعث گرین چلی کے پتوں کے مزاکی وجہ سے فصل کے پتے چڑمڑ ہوجاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کا عمل شروع ہوجاتاہے اور جو پھل بن رہاہوتاہے وہ بھی سائزمیں چھوٹا رہ جاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرچ کے تنے کا گلاکے حملے سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے جس سے بعدازاں سارا پھول سوکھ جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتاہے لہٰذاسبزمرچ کے کاشتکار اس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگرکسی بیماری کی علامت ظاہرہوتو فوری طورپر اس کا تدارک یقینی بنایاجائے۔