وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد مرکز اور خیبر پختونخوا ایک پیج پر آگئے ہیں۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 سال حکومت کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے جانے کے بعد خیبر پختونخوا میں کہیں سے مذمت اور جلسے جلوسوں کی آواز نہیں …
مرکز اور خیبر پختونخوا ایک پیج پر آگئے ہیں، اب خیبر پختونخوا میں خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے ، امیر مقام

مزید خبریں
پشاور۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد مرکز اور خیبر پختونخوا ایک پیج پر آگئے ہیں۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 سال حکومت کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے جانے کے بعد خیبر پختونخوا میں کہیں سے مذمت اور جلسے جلوسوں کی آواز نہیں آئی ، لوگوں نے پی ٹی ائی کا دور حکومت ختم ہونے پر مٹھایاں تقسیم کی اور بھنگڑے ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایڈوائزری کونسل اپنا کردار ادا کریں اور لوٹ مار، کرپشن کرنے والوں اور دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے والوں کے احتساب کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے 13 سالہ دور میں عوامی وسائل کا بہت زیادہ ضائع کیا اور سرکاری خزانے کو ایک قیدی کو چھڑانے کے لیے اور سرکاری وسائل کو جلسے جلوسوں کے لیے استعمال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو تحفظ اور لوٹ مار اور کرپشن پی ٹی آئی کا شیوہ بن گیا تھا ،اس وجہ سے ان کے جانے کے بعد لوگوں نے سکون کا سانس لیا اور خوشیاں منائیں اور آج یوم نجات منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقت اگیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اور پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے لا انفورسمنٹ فورسز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور اب خیبر پختونخوا میں خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے گورننس چھوڑ کر جلسے جلوسوں پر توجہ مرکوز رکھنے والوں کا دور ختم ہو گیا ہے۔







