مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے لئے مفت لاکرز کی سہولت فراہم

مکہ مکرمہ۔27نومبر (اے پی پی):ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مفت لاکر سسٹم کی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں جو لاکرز مہیا کیے ہیں وہ 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔ انتظامیہ نے ابتدائی طور پر مسجد الحرام …

مکہ مکرمہ۔27نومبر (اے پی پی):ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مفت لاکر سسٹم کی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں جو لاکرز مہیا کیے ہیں وہ 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔ انتظامیہ نے ابتدائی طور پر مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں 3 مقامات پر لاکرز کی سہولت فراہم کی ہے۔

مغربی جانب کے صحن میں وضوخانہ نمبر6 جبکہ دوسرا لاکر شارع اجیاد میں وضوخانہ نمبر2 اور تیسرا لاکر مشرقی جانب مکہ مکرمہ کتب خانے کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاکرز میں سامان رکھنے کی کوئی فیس نہیں، یہ سہولت زائرین کے لئے مفت فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے زائرین کے لئے مختلف نوعیت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ زائرین آرام سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں۔ مفت لاکرسسٹم کی سہولت بھی اسی اقدام کے سلسلے میں شروع کی گئی ہے۔

مزید خبریں