کوالالمپور ۔ 7 جنوری (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ مسلم ممالک بیرونی خطرات کا مقابلہ اور ان سے محفوظ رہنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ یہ بات انہوں نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں موت کے تناظر میں کہی ہے۔ انہوں نے کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ملکوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا وقت …
مسلم ممالک بیرونی خطرات کا مقابلہ اور ان سے محفوظ رہنے کےلئے متحد ہو جائیں، مہاتیر محمد

مزید خبریں
کوالالمپور ۔ 7 جنوری (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ مسلم ممالک بیرونی خطرات کا مقابلہ اور ان سے محفوظ رہنے کے لیے متحد ہو جائیں۔ یہ بات انہوں نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں موت کے تناظر میں کہی ہے۔ انہوں نے کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ملکوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے اور کسی کی کہی ہوئی سخت بات دوسرے کو اگر پسند نہیں آتی تو وہ کسی دوسرے ملک کے ڈرون حملے میں ہلاک ہو سکتا ہے۔








