صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ سے اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری جنرل یوسف حسن الخلاوی نے ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور مسلم ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلم ممالک میں تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر ایف پی سی سی آئی اور اسلامک چیمبر کا اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ سے اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری جنرل یوسف حسن الخلاوی نے ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور مسلم ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان تجارت، کاروبار اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافے کے ذریعے مسلم خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو وسعت دی جا سکتی ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کو مسلم خطے کی معاشی ترقی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے خطے کی ترقی کے لئے اس کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان روابط اور مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے اسلامک فنانس، حلال انڈسٹری اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور اسلامک چیمبر کے درمیان جاری مشترکہ منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔عاطف اکرام شیخ نے اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان سے دونوں اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا اور کاروباری برادری کے روابط کو نئی جہت ملے گی۔








