مسلم کمرشل بینک کو رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 55.1 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا
مسلم کمرشل بینک کو رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 55.1 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی) کو رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 55.1 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا ۔ ایم سی بی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 30جون 2026 کے دوران ایم سی بی کا بعد از ٹیکس منافع 26.5 ارب روپے رہا ہے ۔جنوری تا جون 2026 کےلئے مسلم کمرشل بینک کی فی حصص آمدنی 22.34 روپے رہی ہے ۔ ایم سی بی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق مسلم کمرشل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حصہ داروں کےلئے 7 روپے یعنی 90 فیصد کے دوسرے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کےلئے بینک کی مارک اپ آمدن 75.3 ارب روپے رہی ہے جبکہ 2026 کے پہلے 6 ماہ میں مارک اپ آمدن 71.3 ارب رپے رہی تھی ۔ اس طرح ایم سی بی بینک کی غیر مارک اپ آمدنی بھی 17.5 ارب روپے کے مقابلہ میں 18.7 ارب روپے تک بڑھ گئی ۔








