دمشق ۔ 13 مارچ (اے پی پی) شامی علاقے مشرقی غوطہ میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے عام شہریوں کا انخلا بہت جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے شام میں موجود کوآرڈینیٹر علی الزاعتری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عام شہریوں کے انخل جلد شروع ہو نے کے بارے امید کا اظہار کیا ہے ۔ علی الزاعتری نے تاہم …
مشرقی غوطہ سے عام شہریوں کے انخلاءکا آغاز جلد متوقع ہے ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
دمشق ۔ 13 مارچ (اے پی پی) شامی علاقے مشرقی غوطہ میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے عام شہریوں کا انخلا بہت جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے شام میں موجود کوآرڈینیٹر علی الزاعتری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عام شہریوں کے انخل جلد شروع ہو نے کے بارے امید کا اظہار کیا ہے ۔ علی الزاعتری نے تاہم اس سلسلے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ مشرقی غوطہ شام میں باغیوں کے زیر قبضہ آخری علاقہ ہے۔ گزشتہ روز ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ باغیوں کے بعض گروپوں نے مشرقی غوطہ سے نکلنے سے اتفاق کر لیا ہے۔








