اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظرمیں دنیا کے دیگرکیپٹل مارکیٹس کی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرشدیدمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 16089.17پوائنٹس کی کمی کے بعد151972.99پوائنٹس پربندہوا۔ مشرق وسطی کی صورتحال اورخطہ میں جنگ اورکشیدگی کی وجہ سے پیرکے روز کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان غالب رہا، جاپان اسٹاک مارکیٹ میں 1.9 فیصد اور کورین اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد …
مشرق وسطیٰ صورتحال،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 16089.17پوائنٹس کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظرمیں دنیا کے دیگرکیپٹل مارکیٹس کی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرشدیدمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 16089.17پوائنٹس کی کمی کے بعد151972.99پوائنٹس پربندہوا۔
مشرق وسطی کی صورتحال اورخطہ میں جنگ اورکشیدگی کی وجہ سے پیرکے روز کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان غالب رہا، جاپان اسٹاک مارکیٹ میں 1.9 فیصد اور کورین اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد تک کی کمی ہوئی جاپان کا نکئی انڈیکس 1 فیصد کم ہوا، نکئی 225 انڈیکس 586 پوائنٹس کم ہو کر 58264 پر ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز مجموعی طورپر567کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،413کی قیمتوں میں کمی اور133کی قیمتوں میں استحکام رہا،کل 809.55ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 48.51ارب روپے رہی، فیوچرٹریڈنگ کے تحت6.92ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 163349544 حصص،ورلڈکال ٹیلی کام 82602451حصص،اورفرسٹ ایکویٹیز لیمیٹڈ کے 41849359حصص کالین دین ہوا،ایٹازٹیکنالوجیزلیمیٹڈ،جوبلی سپننگ ایندویونگ ملزاورایگری ٹیک نان ووٹنگ کلاس اے سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔








