مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو گندم درآمد شروع کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو گندم درآمد شروع کرنے کی اجازت دے دی، وقتاً فوقتاً چھوٹے ٹینڈروں کے ذریعے مطلوبہ مقدار میں گندم درآمد کی جائے گی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں کابینہ ڈویژن میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو گندم درآمد شروع کرنے کی اجازت دے دی، وقتاً فوقتاً چھوٹے ٹینڈروں کے ذریعے مطلوبہ مقدار میں گندم درآمد کی جائے گی۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں کابینہ ڈویژن میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتی اور نجی شعبہ کے ذریعے گندم کی درآمد کی ضرورت پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی ۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ گندم کی فراہمی ایک اہم معاملہ ہے۔ ملک میں مناسب نرخوں پر وافر مقدار میں گندم کی فراہمی ضروری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان وقتاً فوقتاً چھوٹے ٹینڈروں کے ذریعے مطلوبہ مقدار میں گندم کی درآمد شروع کرے گی تاکہ ملک میں مناسب نرخوں پر گندم کی دستیابی اور اضافہ سٹرٹیجک ذخائر کو برقرار رکھا جا سکے۔

مزید خبریں