مشیر زراعت میاں محمد عمر کی زیر صدارت فارم سروس سینٹرز کے امور پر اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زراعت میاں محمد عمر کی زیر صدارت فارم سروس سینٹرز (FSCs) کے امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے تر جمان کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر نوید سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فارم سروس سینٹرز کے تحت جاری خدمات، انتظامی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زراعت میاں محمد عمر کی زیر صدارت فارم سروس سینٹرز (FSCs) کے امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے تر جمان کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر نوید سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فارم سروس سینٹرز کے تحت جاری خدمات، انتظامی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مشیر زراعت میاں محمد عمر نے شفافیت، میرٹ اور خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فارم سروس سینٹرز کے تمام امور کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے فارم سروس سینٹر لوئر چترال کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی بلکہ کسانوں کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا۔میاں محمد عمر نے کہا کہ صوبائی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فارم سروس سینٹرز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے انہیں کسان دوست اداروں میں تبدیل کیا جائے تاکہ کاشتکار برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زراعت میاں محمد عمر کی زیر صدارت ضلع ایبٹ آباد میں محکمہ زراعت کو درپیش مسائل اور زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی رجب علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر نوید، ڈائریکٹر جنرل سائل کنزرویشن سمیع اللہ اور ضلع ایبٹ آباد میں محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایبٹ آباد میں زرعی شعبے کی موجودہ صورتحال، کسانوں کو درپیش مسائل، محکمہ زراعت کی جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو ضلع میں زرعی پیداوار بڑھانے، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ، مٹی و پانی کے تحفظ اور کسانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ مشیر زراعت میاں محمد عمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ زرعی پیداوار میں اضافے، جدید کاشتکاری کے فروغ اور قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے۔ اجلاس میں ضلع ایبٹ آباد میں زراعت کی ترقی کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پر بھی غور کیا گیا

 

مزید خبریں
کمشنر سرگودھا ڈویژن کا ضلع بھکر کا دورہ، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا سرگودھا۔ 10 جون (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نےریجنل پولیس آفیسرآصف شہزاد کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے انتظامات،سکیورٹی پلان اور جلوس و مجالس کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے شہر کے مختلف حساس مقامات، مرکزی جلوس روٹس اور تعزیہ گاہوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان،ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، صدر انجمن تاجر ان رانا محمد اشرف، مرکزی لائسنسدارجلوس و مجالس سید قلب عباس نقوی ، ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اوردیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نےموقع پر انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کےدو ران سٹریٹ لائٹس بحالی،صفائی ستھرائی،ٹریفک مینجمنٹ، سبیلوں کے قیام اور عزاداران کے لیے ٹھنڈے و میٹھے پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ ضلع میں مثالی امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے لیے تیار کردہ سکیورٹی پلان پربھرپور عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل فعالیت برقرار رکھی جائے اور تمام جلوسوں اور مجالس کے مقامات کی مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران جدید مانیٹرنگ سسٹم،پولیس گشت اور مربوط سکیورٹی اقدامات کے ذریعے امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔