اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر12فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر6.988ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 6.254ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم …
مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر12فیصداضافہ ریکارڈ
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر12فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر6.988ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 6.254ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 871ملین ڈالررہا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ سال فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات پر835ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر9فیصدکی کمی ہوئی ہے،جنوری میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 954ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں کم ہوکر871ملین ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں پاکستان کامجموعی درآمدی بل 45.56ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 42.11ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.2فیصدزیادہ ہے۔









