مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر8 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات پر8.951ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصدزیادہ ہے
مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 8فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر8 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات پر8.951ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر8.276ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ اپریل میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 1.084ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ کے 880ملین ڈالرکے مقابلے میں 23فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اپریل کے 1.143ارب ڈالر سے 5فیصدکم ہے۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران پاکستان کامجموعی درآمدی بل 57.40ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 53.48ارب ڈالرکے مقابلے میں 7.3فیصدزیادہ ہے۔








