مشینری گروپ کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 29 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں میں تیزی کی عکاسی ہورہی ہے۔
مشینری گروپ کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 29 فیصدکانمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):مشینری گروپ کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 29 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں میں تیزی کی عکاسی ہورہی ہے۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 2.201 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.707 ارب ڈالر کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات پر 889 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا، جو جولائی کے 1.311 ارب ڈالر کے مقابلے میں 33 فیصد کم، تاہم گزشتہ سال اگست کے 779 ملین ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔







