مظفرگڑھ۔ 21 جنوری (اے پی پی):لیہ میں مویشیوں میں پراسرار بیماری پھیلنے سے مویشی پال زمیندار کے 6 جانور ہلاک 5 جانوروں کی حالت نازک ہوگئی۔ضلع لیہ کی یونین کونسل جمال چھری کے چک نمبر 327 ٹی ڈی اے میں جانوروں میں پر اسرار بیماری کی وباء پھیل چکی ہے جس کے باعث اسی گاؤں کے مویشی پال محمد عارف کے 6 قیمتی بڑے جانور ایک ہی دن میں ہلاک …
مظفرگڑھ،پراسرار بیماری سے 6 مویشی ہلاک،5 کی حالت تشویشناک،متاثرہ مویشی پال

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 21 جنوری (اے پی پی):لیہ میں مویشیوں میں پراسرار بیماری پھیلنے سے مویشی پال زمیندار کے 6 جانور ہلاک 5 جانوروں کی حالت نازک ہوگئی۔ضلع لیہ کی یونین کونسل جمال چھری کے چک نمبر 327 ٹی ڈی اے میں جانوروں میں پر اسرار بیماری کی وباء پھیل چکی ہے جس کے باعث اسی گاؤں کے مویشی پال محمد عارف کے 6 قیمتی بڑے جانور ایک ہی دن میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 5 مزید جانوروں کی حالت تشویشناک ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے موقع پر جا کر مرنے والے جانوروں سے نمونے لے کر تجزیے کےلئے لیبارٹری بھیج دیئے ہیں ۔وباء پھیلنے سے متاثرہ مویشی پال سمیت علاقہ کے مویشی پال کسان سخت پریشان ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔








