زرعی شعبے کی ترقی،جدید باغبانی اور کاشتکاروں کی خوش حالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ضلع میں جدید باغبانی
مظفرگڑھ ،زرعی شعبے کی ترقی،جدید باغبانی اور کاشت کاروں کی خوش حالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 01 جولائی (اے پی پی):زرعی شعبے کی ترقی،جدید باغبانی اور کاشتکاروں کی خوش حالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ضلع میں جدید باغبانی، زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی آمدن میں اضافے کےلئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) طاہر محمود بھٹی کے ہمراہ یونین کونسل تلیری میں چوہدری امجد علی کمبوہ کے جدید انگوروں کے باغ کے دورہ کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے دورے کے دوران انگوروں کی ہارویسٹنگ، گریڈنگ، پیکنگ اور بعد از برداشت انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انگور ایک انتہائی منافع بخش باغاتی فصل ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار تقریباً 350 من ہے جبکہ موجودہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 8 ہزار سے 9 ہزار روپے فی من ہے۔
اس حساب سے فی ایکڑ 16 سے 18 لاکھ روپے تک مجموعی آمدنی متوقع ہے جبکہ پیداواری لاگت تقریباً اڑھائی سے 3 لاکھ روپے ہے، جس کے باعث کاشتکاروں کو نمایاں منافع حاصل ہوتا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی، جدید باغبانی کے فروغ اور کاشتکاروں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار جدید آرچرڈ مینجمنٹ، معیاری نرسریوں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنائیں تاکہ کم لاگت میں زیادہ پیداوار اور زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو جدید باغبانی، بہتر پیداوار اور ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے بھرپور تکنیکی رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ ضلع مظفرگڑھ میں باغبانی کے شعبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔








