مظفرگڑھ۔ 01 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرگنے کے کاشتکاروں کے تحفظ اور ان کو بروقت رقم کی فراہمی کےلیے شوگر کین پرچیز مانیٹرنگ کمیٹی اور ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی سے متعلق اجلاس ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ضلعی پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گنے کی خریداری کے عمل کی نگرانی کے ساتھ ساتھ زرعی مشاورتی امور …
مظفرگڑھ ،غیرمعیاری خریداری اور کم وزن دینے والی شوگر ملز اور سینٹرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،ڈپٹی کمشنر
مظفرگڑھ۔ 01 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرگنے کے کاشتکاروں کے تحفظ اور ان کو بروقت رقم کی فراہمی کےلیے شوگر کین پرچیز مانیٹرنگ کمیٹی اور ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی سے متعلق اجلاس ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ضلعی پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں گنے کی خریداری کے عمل کی نگرانی کے ساتھ ساتھ زرعی مشاورتی امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن طاہر بھٹی نے گندم اور گنے کی فصل کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں گندم کے مقررہ 100 فیصد ہدف کو حاصل کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی زرعی اقدامات اور کسانوں کے لیے شروع کردہ اسکیموں کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور فصل کی بہتر پیداوار اور خریداری کے نظام پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گنے کی غیر معیاری خریداری، کم وزن دینے والی شوگر ملز اور سنٹرز کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور گندم کی فصل کے لیے بھی تمام انتظامات شفاف اور مؤثر طریقے سے جاری رکھے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ کسانوں کو بروقت رہنمائی فراہم کی جائے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے زرعی ویژن کے مطابق ضلع میں زرعی ترقی کے تمام اقدامات یقینی بنائے جائیں۔









