مظفرگڑھ ،فصلات کی باقیات کو آگ لگانے کی صورت میں جرمانہ اور مقدمہ اندراج،دونوں سزائیں مل سکتی ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

مظفرگڑھ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو نے دھان(چاول) کی فصل کی باقیات کو آگ لگانا قابل جرم قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،انہوں نے کہا ہے کہ فصلات کی باقیات کو آگ لگانے سے نکلنے والا دھواں سموگ کی وجہ بنتا ہے،اور سموگ حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے،سموگ سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر …

مظفرگڑھ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو نے دھان(چاول) کی فصل کی باقیات کو آگ لگانا قابل جرم قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،انہوں نے کہا ہے کہ فصلات کی باقیات کو آگ لگانے سے نکلنے والا دھواں سموگ کی وجہ بنتا ہے،اور سموگ حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے،سموگ سے شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو نے کہا ہے کہ سموگ پہ کنٹرول کرنے کےلئے انتظامیہ کی طرف سے دفعہ 144 نافز کردی گئی ہے،دھان کی فصلات کو آگ لگانے کی صورت میں زمیندار کے خلاف فی ایکڑ 15000 روپے جرمانہ یا ایف آئی آر درج کی جاسکتی ہے،کسانوں کو چاہئے کہ چاولوں کی فصلات کی باقیات کو آگ نہ لگائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو نے متنبہ کیا ہے کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور ایف آئی آر کا آندراج،دونوں سزائیں مل سکتی ہیں۔