مظفرگڑھ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):گندم زیادہ اگائیں مہم کے تحت ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں آگاہی سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اجمل خان چانڈیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب نے کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقوں، تصدیق شدہ بیجوں کے استعمال اور بروقت کاشت کی اہمیت پر …
مظفرگڑھ ،گندم کی کاشت میں اضافہ قومی زمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر
مظفرگڑھ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):گندم زیادہ اگائیں مہم کے تحت ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں آگاہی سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اجمل خان چانڈیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب نے کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقوں، تصدیق شدہ بیجوں کے استعمال اور بروقت کاشت کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔انھوں نے کہا کہ کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو معیاری بیج،کھاد اور جدید مشینری فراہم کی جا رہی ہے۔
گندم می زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے ہر وقت حاضر ہیں۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ گندم کی کاشت میں اضافہ قومی ذمہ داری ہے، ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔کسان زیادہ سے زیادہ گندم اگائیں۔کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی سردار اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ گندم زیادہ اگائیں مہم کا مقصد ملکی غذائی خودکفالت کو یقینی بنانا ہے، حکومت پنجاب کسانوں کو بیج، کھاد اور مشینری میں خصوصی رعایتیں فراہم کر رہی ہے۔کسانوں کو جدید تربیت،مشینری اور سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد،زرعی ماہرین اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔









