اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):معروف نغمہ نگارو شاعر تنویر نقوی کی آج 53ویں برسی منائی گئی ۔ تنویر نقوی کو اردو شاعری اور فلمی موسیقی میں ان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تنویر نقوی 6 فروری 1919 کو لاہور میں ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے جہاں کم عمری سے ہی ان کے اندر شاعری اور گیت نگاری کا شوق پروان چڑھا۔ …
معروف نغمہ نگاروشاعر تنویر نقوی کی آج 53ویں برسی منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):معروف نغمہ نگارو شاعر تنویر نقوی کی آج 53ویں برسی منائی گئی ۔ تنویر نقوی کو اردو شاعری اور فلمی موسیقی میں ان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تنویر نقوی 6 فروری 1919 کو لاہور میں ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے جہاں کم عمری سے ہی ان کے اندر شاعری اور گیت نگاری کا شوق پروان چڑھا۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز بمبئی کی فلم انڈسٹری سے کیا اور 1947 میں قیامِ پاکستان کے بعد وطن منتقل ہوگئے۔
انہوں نے 200 سے زائد فلموں کے لیے نغمے لکھے، جن میں محبت، جذبہ اور وطن سے وابستگی کے گہرے رنگ نمایاں ہیں۔ ان کے مشہور گیتوں میں "آواز دے کہاں ہے” اور "رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو” شامل ہیں، جنہیں ملکہ ترنم نورجہاں نے گایا اور جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ تنویر نقوی یکم نومبر 1972 کو لاہور میں وفات پا گئے۔








