معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی،امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن سندور کی ناکامی کے اعتراف پر بھارتی رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش مودی پر برس پڑے۔ بھارتی رہنما جے رام رمیش نے کہا …

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی،امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن سندور کی ناکامی کے اعتراف پر بھارتی رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش مودی پر برس پڑے۔ بھارتی رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ امریکی کانگرس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔

رپورٹ کہتی ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے،بھارتی شکست پر مودی کو اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنی چاہیے،عالمی سطح پر پہلگام حملے کو انتہا پسند حملہ کہنا ہمارے بیانیہ پر بڑا دھچکا ہے، امریکی کانگریس کی رپورٹ ہمارے سفارتی وفد کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھاتی ہے، یہ رپورٹ جنگی میدان میں پاکستان کی بھارت پر فتح کی بات کرتی ہے۔

امریکی کانگرس کی رپورٹ نے بھارت کے سارے جھوٹ اور منافقانہ موقف اڑا کے رکھ دیے ہیں،معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی پسپائی کا اعتراف دنیا پہلے ہی کر چکی ہے ،پاکستان نے 7بھارتی طیارے زمین بوس اور متعدد اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی عسکری فتح کو منوایا۔

 

مزید خبریں